ویب ڈیسک: پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ عام آمدورفت کے لیے 24 روز سے بند ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق امدادی سامان اور مسافروں سمیت 216گاڑیوں کا قافلہ کانوائے کے ساتھ پاراچنار پہنچادیا گیا ہے۔
ڈی سی نے بتایا کہ سامان میں تیل، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 12اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے ۔
Load/Hide Comments