سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ ،فی تولہ 2لاکھ83ہزار 700روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2742ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گئی۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے کی سطح پر آ گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  حکومت کی روس کے ساتھ خام تیل خریداری کے معاہدے کی تردید