خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کی تاریخ

خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل ،6نومبر کردی گئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کرکے 6نومبر کردی گئی ۔
تفصلات کے مطابق گزشتہ روز 6نومبر کو طلب کئے گئے اجلاس کی تاریخ 5 نومبر کی گئی تھی تاہم آج صوبائی محکمہ انتظامیہ کیبنٹ ونگ نے دوبارہ 6نومبر 2024کو کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
اجلاس میں متعلقہ وزرا اور سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے ۔
جاری علامیہ میں صوبائی کابینہ اجلاس کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  احتجاج ہمارا جمہوری حق، گولیوں سے استقبال کی توقع نہیں تھی، شبلی فراز