وزرا کی مراعات میں اضافے کا بل

خیبر پختونخوا اسمبلی :وزرا کی مراعات میں اضافے کا بل منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزرا ء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور کر لیا ۔
خیبرپختونخوا وزرا کی تنخواہوں ،الانسز ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے،کابینہ کے ہر ممبر کو سرکاری گھر نہ ملنے پر دو لاکھ روپے ماہانہ کرائے کی مد میں ملیں گے۔
وزرا تزئین و آرائش فنڈز میں قالین، پردے، ایئرکنڈیشنر اور ریفریجریٹر بھی خرید سکیں گے، وزرا عہدہ چھوڑنے کے بعد تمام خریدی گئی اشیا محکمہ انتظامیہ کے حوالے کرنے کے پابند ہوں گے۔
ترمیمی بل کے مطابق پشاور میں ذاتی گھر والے وزیروں کو بھی اب دو لاکھ روپے میں مل سکیں گے، وزرا کو سرکاری رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے ایک بار 10 لاکھ روپے ملیں گے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں لینڈ اینڈ بلڈنگ ریونیو کنٹرول ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا، بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا، بل کثرت رائے سے اسمبلی سے پاس کر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبے کے شادی ہالوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے شادی ہالوں کو 10 بجے بند کرنے کا پابند بنایا جائے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کا پابند کیا جائے، قرارداد پی ٹی آئی کے مشتاق غنی نے پیش کی، ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی