شاہد خٹک اور عطاء تارڑ میں لڑائی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی،شاہدخٹک اورعطاءتارڑمیں لڑائی

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اس موقع پر پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطاء تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈے کے ذریعے لائے گئے جس پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔
ہنگامہ آرائی کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے سپیکر ڈائس کا گھیرا کیا گیا جبکہ اس موقع پر بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔
ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔
ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعرے لگائے گئے، عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان، کے نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  گولی کیوں اور کس کے حکم پر چلائی؟جواب دینا پڑے گا،وزیراعلیٰ گنڈاپور