ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ

ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے ، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ٹیکس چوروں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ سب کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہ قومی و بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کی گواہی دے رہے ہیں،ملک میں انتشار پھیلانے اور خدا نخواستہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اور آپ سب کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،اسٹیٹ بینک نے بھی شرح سود میں 250 پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 250پوائنٹس کی کمی سے شرح سود 17.5 فیصد سے 15 فیصد پر آنا خوش آئند ہے۔ اور شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، برآمدات اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک آگئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قومی و بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کی گواہی دے رہے ہیں۔ جبکہ ملک میں انتشار پھیلانے اور خدا نخواستہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے۔ ملک کی بقا کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دینے والوں کو تاریخ ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرخ جب تاریخ لکھے گا تو واضح طور پر ملک کے خیر خواہوں اور آئی ایم ایف کو قرض دینے سے روکنے کے لیے خط لکھنے والوں کے بارے لکھے گا۔ آپ سب وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی سیاست کی پرواہ کیے بغیر 24 کروڑ عوام کے بارے سوچا۔
وزیراعظم نے کہا حالیہ دورہ سعودی عرب میں پاکستان سعودیہ سرمایہ کاری شراکت داری میں نئے باب کا اضافہ ہوا۔ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست اور شراکت دار ہے۔ سعودی قیادت نے پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سعودیہ کی پاکستان میں حالیہ سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اپنے دورہ قطر کے دوران قطری قیادت نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے اضافے کی یقین دہانی کروائی۔ اور پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے 3 ارب ڈالر کو منصوبوں کی شکل دینے کی بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کے ہوابازی، ہوٹلنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی سمیت دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولت اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اوورسیز کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمیشن قیام کا قانون منظور