جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل

آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیاگیا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مزید قانون سازی کرکے آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے حکومت کی جانب سے آج کی جانے والی قانونی سازی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آج تک کوئی بھی قانون ایسا پاس نہیں کیا جو قانون کے مطابق ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف بھارت میں سپریم کورٹ کے 33 ججز ہیں، یہ لوگ صرف اپنی مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں اور یہی ان کا ایجنڈا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عوام کی طاقت کے بغیر کوئی بھی قانون پاس ہوتا ہے تو یہ غلط ہی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں 4 اہم بل پاس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 34 کردی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد کو 9 سے بڑھا کر 12 کردیا گیا ہے۔
فوجی سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سکول میں رہائش پذیر سٹاف و ٹیچرز نے طلباء کو احتجاج پر اکسایا، رپورٹ پیش