ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے حج پالیسی 2025 کی منظوری ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جج پالیسی 2025 کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تاہم حج پالیسی ایک مرتبہ پھر منظور نہ ہوسکی۔
حج پالیسی 2025 آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی جبکہ وزارت مذہبی امور نے بھی تاحال حج پالیسی منظور ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا، حج پالیسی وفاقی کابینہ کو بھجوائی جاچکی ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے تاحال حج پالیسی منظوری بارے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی۔
خیال رہے مذہبی امور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments