ویب ڈیسک: قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے 6 بلز پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئے۔ قانون بننے والے بل میں یہ بھی شامل تھا کہ سروسز چیفس کی مدت 5سال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پاس کردہ تمام بلز پر دستخط کر دیئے۔ ان میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل تھے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سمیت مجموعی طور پر 6 بلز پر پر دستخط کر دیئے جس کے بعد یہی بل قانون بن گئے۔ ان بلز میں سے ایک یہ بھی تھا کہ سروسز چیفس کی مدت 5سال ہوگی۔
اس سے پہلے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے قومی اسمبلی نے منظور کئے تھے، اور اس کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے۔
Load/Hide Comments