موجودہ حکومت نے ایکسٹینشن فارملائز

موجودہ حکومت نے ایکسٹینشن فارملائز کر دیا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایکسٹینشن فارملائز کر دیا، یہ سلسلہ تو ایوب خان کے دور سے چلا آ رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے پہلی ایکسٹینشن 1957 میں وزیر اعظم فیروز خان نے کمانڈر ان چیف جنرل ایوب خان کو دی تھی۔ پھر اس کے تقریبا 20 سال بعد تک کی توسیع ایوب خان، جنرل ضیا الحق اور پرویز مشرف نے اپنے آپ کو دی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایکسٹینشن فارملائز کر دیا، جس سے افراد کی بجائے ادارے مضبوط ہوئے ہیں۔ دیگر اداروں کی مدت بھی پانچ سال ہے، اس اقدام کا مقصد سب میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع کا قانون بری، فضائیہ اور بحری یعنی تینوں فورسز کے اداروں پر لاگو ہوگی، کسی فرد واحد یا ایک ادارے کو نوازنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں حکمران اپنے اقتدار کے دوام کیلئے آرمی چیف کو توسیع سے نوازتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئرکرم میں بگن کمیٹی کا ممبر قتل، تحقیقات شروع