ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر حملہ کے دوران 3 زخمی ہو گئے، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل سپین وام کے علاقے دتہ خیل میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملے میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے تین مقامی ملازمین زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے ملازمین پر حملہ کے دوران زخمی ہونے والوں میں محمد ظاہر، بختار علی اور محمد رسول شامل ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Load/Hide Comments