ویب ڈیسک: اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پراپٹا نے احتجاج اور دھرنے کی کال دیدی۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے سکول بند کر کے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔
اپٹا صدر عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج سے صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل بند کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبہ بھر سے پرائمری اساتذہ 11 بجے کے بعد جناح پارک پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں اس وقت 26 ہزار سے زائد پرائمری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں، اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پراپٹا نے احتجاج اور دھرنے کی کال دی ہے۔ ایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ احتجاج کے لیے پشاور پہنچیں گے۔
اپٹا صدر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن فیصلے پر عمل در آمد نہیں کیا، تحریری اعلامیہ ملنے، مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments