ڈینگی ادویات میں 6کروڑ 89 لاکھ

ڈینگی ادویات میں 6کروڑ 89 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: نیب اور دیگر اداروں کو گمراہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی ادویات میں 6کروڑ 89 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ 2017 میں محکمہ صحت نے ڈینگی کے تدارک اور سپر ے وغیرہ کیلئے ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا تاہم ادویات کے معیار سے متعلق محکمہ صحت اور بعد ازاں شکایات پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ ڈینگی ادویات کے بقایاجات کی مد میں کمپنی کو ادائیگی نہیں کی گئی اور کیس نہیں بنتا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے اس موقف کے بعد نیب نے انکوائری روک کر معاملہ محکمہ صحت کے حکام کو سپرد کر دیا ۔ اس دوران تمام اداروں نے محکمہ صحت کو ڈینگی کی ادویات سے متعلق ادائیگی سے روکا لیکن رواں سال جون میں واضح ہدایات کے باوجود کمپنی کو 6کروڑ 89 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ادائیگی کے خلاف انکوائری کی سفارش کی گئی ہے جس کیلئے رواں ہفتہ انکوائری کمیٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ یاد ر ہے کہ ڈینگی ادویات کی مد میں غیر قانونی طور پر ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت