انسداد پولیومہم میں محکمہ جنگلات ملازمین

انسداد پولیومہم میں محکمہ جنگلات ملازمین بھی خدمات انجام دینگے

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں انسداد پولیومہم میں محکمہ جنگلات ملازمین بھی خدمات انجام دینگے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کی پانچ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ جنگلات کے ملازمین کی حدمات لے لی گئی ہیں، اس حوالے سے نواٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محکمہ جنگلات کے 8 ملازمین تحصیل بکاخیل کی 5 یونین کونسل میں فرائض انجام دیں گے۔ محکمہ جنگلات بنوں ڈویژن نے کمشنر بنوں کو مراسلہ ارسال کر دیا، جس میں پولیو ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کے نام دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ انسداد پولیومہم میں محکمہ جنگلات ملازمین بھی خدمات انجام دینگے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موذی مرھ کو کنٹرول کرنے اور اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے، حماس