مصدق عباسی کی راہداری ضمانت

مصدق عباسی کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انسدادِ بدعنوانی مصدق عباسی کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ اس موقع پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن ان پر مختلف مقدمات درج ہیں۔
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں۔ جبکہ درخواست گزار کا کوئی تعلق ان کیسز سے نہیں لیکن پھر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بعدازاں عدالت نے 14 روز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف کی جگہ بلاول کو لانے کیلئے بھرپور کوششیں‌جاری ہیں، بیرسٹر سیف