9مئی مقدمات میں عمران خان

9مئی مقدمات میں عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع

ویب ڈیسک: 9مئی مقدمات میں عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر اے ٹی سی جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ دوران سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دریافت کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کدھر ہیں، دلائل دیں جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔
اس پر جج منظر علی گل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ تو روز اسلام آباد میں ہوتے ہیں، بہت ہو گیا، اب دلائل مکمل کریں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت جمعہ 8 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کے خاتمے بارے 5دسمبر کو اے پی سی بلائی ہے، گورنر فیصل کریم