اعظم سواتی رہائی کے فوری بعد

اعظم سواتی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لئے گئے، جبکہ انہیں زیرحراست کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو آج رہا کر دیا گیا تاہم رہائی کے فوری بعد انہیں اٹک جیل کے باہر سے ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا، اور اس کے بعد اعظم سواتی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں:  بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال بیت گئے