پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت تمام بلوں

پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت تمام بلوں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت تمام بلوں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ہونے والی قانون سازی کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
گزشتہ روز قائمقام صدر اور پی پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے اہم بلز پر دستخط کر کے قوانین کی منظوری دی تھی، قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل اور ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کیے تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے سمیت تمام 6 بلوں پر دستخط کئے جس کے بعد یہ تمام بل قانون بن گئے۔
قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کئے تھے، اس ترمیم کے مطابق تمام سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا، اور اس کے بعد سینیٹ نے بھی یہ تمام بل منظور کر لیے تھے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور