ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیساتھ پیپلزپارٹی کے مستقبل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومت سے گلہ کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو حکومت عملی جامہ نہ پہنا سکی۔ اب حکومت کیساتھ پیپلز پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیساتھ پیپلزپارٹی کے مستقبل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کریگی۔
Load/Hide Comments