پی آئی اے خریداری کیلئے ہر

پی آئی اے خریداری کیلئے ہر حد تک جائیںگے، متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریداری کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بولی کیلئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے خریداری کیلئَے ہر حد تک جائیں گے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام تیاریاں مکمل کرے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر کے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے، پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جا رہے ہیں، قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریداری کیلئے ہر حد تک جائیں گے. یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قومی ایئر لائن کی خریداری میں ایک بار پھر دلچسپی کا اظہار کیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے اس سلسلے میںایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانتیں منظور