آرمی چیف کی مدت ملازمت 5سال

آرمی چیف کی مدت ملازمت 5سال کرنے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا تھا، تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت بھی پارلیمنٹ کی مدت کی طرح پانچ سال کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 5سال کرنے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی اچانک نہیں ہوئی، پہلے آرمی چیف کی مدت ملازمت 4 سال ہوا کرتی تھی تاہم ضیاء الحق کے دور میں اس میں تخفیف کرتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال کر دی گئی، جبکہ ہم نے اسے منتخب پارلیمنٹ کی برابر میعاد پر لاکھڑا کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو موقع دیا گیا کہ وہ اس پر پارلیمنٹ میں بات کر سکیں، مگر ایسا نہ ہو سکا اور ان کے ساتھیوں نے بہت شور مچایا۔ اب یہ قانون سازی کر دی گئی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت 5سال کرنے پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ کسی فرد واحد کے لیے نہیں، نہ ہی یہ ایکسٹینشن ہے، اسے عہدے سے منسلک کیا گیا ہے یعنی جو بھی اس عہدے پر آئے گا اس کی مدت پانچ سال ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ بے یقینی کا ایک عنصر تھا جو ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بوٹسوانا میں 350 ہاتھیوں کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی