ویب ڈیسک: اپ گریڈیشن نہ ہونے پر ضلع مردان میں بھی اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں، ان کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے سکولوں کو تالے لگا دیئے گئے۔ خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح مردان میں بھی پرائمری سکول ٹیچرز نے آج سے اپنے حق میں احتجاج شروع کر دیا، اور اس دوران سکولوں کو تالے لگا دیئے، تالا بند ہڑتال کی بدولت بچوں کو گھر واپس بھیج دیا گیا۔
مردان میں پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے صوبائی قائدین کے حکم پر احتجاج کیا ہے۔ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی اساتذہ اس حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ ضلع مردان میں بھی پرائمری سکولوں کے چاہے وہ میل ہوں یا فی میل ٹیچرز نے سکولز کو تالے لگا دیئے۔ پشاور سمیت دیگر اضلاع کے اساتذہ بھی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر احتجاج کر رہے ہیں.
اس حوالے سے بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کا روشن مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے، بچوں کا سکولوں سے واپس بھیجنا، ان کے ذہنوں پر منفی اثر ڈالے گا۔ یاد رہے کہ اپ گریڈیشن نہ ہونے پر ضلع مردان میں بھی اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں، ان کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے سکولوں کو تالے لگا دیئے گئے۔
Load/Hide Comments