ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا آج بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج رات گئے بیرون ملک روانہ ہوں گی۔ ان کی روانگی کے حوالے سے پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کا جنیوا جانے کا امکان ہے۔
ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن کا سفر کرینگے۔
یاد رہے کہ مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت پر ان کے آپریشن کا بھی امکان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے علاج کیلئے لندن جا رہی ہیں جہاں وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
Load/Hide Comments