حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار

اگلے سال حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار ہوگا، وفاقی کابینہ نے حج پالیسی منظور

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی منظور کر لی، اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگلے سال حج پیکیج 10 لاکھ ، 75 ہزار روپے ہو گا، حج پالیسی کے تحت 12سال سے کم عمر بچوں کو حج کیلئےسفر کی اجازت نہیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی، اگلے سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کیا جائَے گا۔ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی، حج پالیسی کے تحت 12سال سے کم عمر بچوں کو حج کیلئےسفر کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ حجاج کو بہتر سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کیلئے ناظم کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے، ایک ناظم ہر 100 حجاج کے لیے مقرر ہو گا۔ وفاقی کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوران حج انتقال کرنےو الوں کیلئے معاوضہ 20لاکھ جبکہ دوران حج زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ میں پرائیوٹ ممبران کی تقرری سمیت جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024-25 کی منظوری بھی دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  راہداری ضمانت کے باوجود عمر ایوب کی گرفتاری توہین عدالت ہے، اسد قیصر