7رکنی آئینی بنچ قائم

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ قائم

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ قائم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ میں ہر صوبے سے دو دو جج شامل ہوں گے، جوڈیشل کمیشن میں آئینی بنچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ کی مخالفت کی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تینوں سینئر ججز آئینی بنچ میں شامل نہیں ہوں گے، جبکہ جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس جمال مندوخیل آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ 7رکنی آئینی بنچ قائم کر دیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کرینگے.

مزید پڑھیں:  ملکی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن ہے، محمد اورنگزیب