ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس سمیت جوڈیشل کمیشن کے 5ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بھی اختلافی رائے دینے والوں میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی 7رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
Load/Hide Comments