کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ

کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،2افراد جاں بحق ، خاتون زخمی

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں پیش آیا جہاں پشاور سے پارا چنار جانے والی مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ جن میں ڈرائیور مشتاق اور دوسرے شخص وہاب علی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی خاتون کو علی زئی ہسپتال منتقل کیا ۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ دوسری جانب سے عوا م آمدو رفت کے راستے محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر، شہریار آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور