لڑکی دریائے کابل میں ڈوب گئی

پشاور کی رہائشی لڑکی چارسدہ کے مقام پر دریائے کابل میں ڈوب گئی

ویب ڈیسک: پشاور کی رہائشی لڑکی چارسدہ کے مقام پر دریائے کابل میں ڈوب گئی ۔
واقعہ چارسدہ میں سردریاب کے مقام پر پیش آیا جہاں افغانستان سے تعلق رکھنے والی 15سالہ پشاور کی رہائشی لڑکی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے تھی کہ پاؤں پھلسنے کے باعث پانی میں ڈوب گئی ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ہدایت پر ریسکیو 1122چارسدہ کی غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ڈوبنے والی لڑکی کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی اپنی دوسری بہن کے ساتھ ایک دوسرے پر پانی پھینکنے کے دوران پھسل کر دریامیں ڈوب گئی ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف سے اگلی قسط کے حصول کیلئَے وفاق متحرک، ٹیکس وصولی کا فیصلہ