مساوی نمائندگی نہ ملنے کاشکوہ

پیپلز پارٹی کاجوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے کاشکوہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سنے جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے پر حکومت سے شکوہ کیاگیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے سامنے اس سلسلے میں اپنے تحفظات رکھ دیے گئے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہ ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ ہوا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں دونوں جماعتوں کو یکساں نمائندگی ملے گی۔ پی پی کا موقف ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزیر قانون بھی حکومت کے نمائندے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے وعدہ خلافی پر بلاول بھٹو نے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے، جس کے بعد فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے بہنوں کی ملاقات کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ طلب