پارٹی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا

پارٹی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا ، ایم این اے اورنگزیب کھچی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی نے کہا ہے کہ پارٹی کی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں ہماری پارٹی کا فارورڈ بلاک بن رہا تھا جسے میں نے رکوایا۔
ایوان میں وضاحت پیش کرتے ہوئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کچھی نے کہاہے کہ یہاں کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کیے ہیں، اللہ تعالیٰ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔
انہوں نے مزید بتایاکہ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، ہماری پارٹی کی لیڈرشپ نے ہمارا سودا کیا ہے، یہ مجھے داد دیں میں نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بننے سے روکا ۔
رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کھچی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ایک بہت بڑی جماعت ہے، آنے والے وقت میں پھر ہمارے حلقے کی عوام جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے۔
اورنگزیب کھچی کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان شور شرابا کرتے رہے تاہم ڈپٹی اسپیکر نے شور شرابے کے دوران قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں:  نواز/ زرداری توشہ خانہ گاڑیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ