ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں مشرقِ وسطی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، ملاقات میں مشرق وسطی کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی خودارادیت اور آزاد ریاست کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور فلسطینی عوام کو ان کے حق خودارادیت کی فراہمی پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھی شدید مذمت کی اور ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اصولی مقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے مقف سے آگاہ کیا۔ اس ملاقات کے بعد، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اسرائیلی حملے کو ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے مشرق وسطی میں اسرائیل کی فوجی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے موقف کو دہرایا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اسرائیلی جارحیت کی تفصیلات بیان کیں۔
Load/Hide Comments