خالد خٹک کو نیکٹا کا سربراہ

خالد خٹک کو نیکٹا کا سربراہ مقرر کردیا گیا

ویب ڈیسک: خالد خٹک کو قومی انسداد دہشت گردی کے ادارے ( نیکٹا )کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
خالد خٹک کی بطور سربراہ نیکٹا تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نیکٹا کے سربراہ کا عہدہ 2ماہ سے خالی تھا۔
آئی جی خالد خان خٹک اس وقت نیکٹا میں تعینات سینئر ترین افسر ہیں،خالد خان خٹک ممبر کانٹر ٹیررازم نیکٹا کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آئی جی خالد خان خٹک 29 سال کی پولیس سروس کا تجربہ رکھتے ہیں،نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات ہونے سے پہلے متعدد اہم پوسٹوں پر فائز رہے۔
آئی جی خالد خان خٹک متعدد صوبائی اور وفاقی سطح کی اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں،آئی جی خالد خان خٹک نیکٹا میں تعیناتی سے قبل اے این ایف، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس چیف بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈیوٹی سے معذرت کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع