جسٹس امین کے نام پر رائے

آئینی بینچ :7ممبران نے جسٹس امین کے نام پر رائے دی ،اندرونی کہانی

ویب ڈیسک: آئینی بینچ کے سربراہ کے لئے جوڈیشل کمیشن کے 7ممبران نے جسٹس امین الدین کے نام پر رائے دی ۔
تفصیلات کے مطابق آئینی بنچ کی تشکیل کے لئے منعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں واضح ہوا کہ جسٹس امین الدین خان کا نام آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر کیسے آیا؟ ۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نمائندہ پاکستان بار اختر حسین نے رائے دی، رائے میں کہا گیا آئینی بنچز کا سربراہ اسے ہونا چاہیے جو آئینی ترمیم کا متاثرہ یا اس کا بینیفشری نہ ہو اور اس رائے پر ووٹنگ کرائی گئی۔
ذرائع کے مطابق سات ممبران نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کی رائے دی۔
اکثریت سے جسٹس امین الدین خان آئینی بنچز کے سربراہ مقرر ہوئے، جوڈیشل کمیشن کے پی ٹی آئی ممبران نے فل کورٹ تشکیل دینے کی رائے دی اور فل کورٹ کی تشکیل کے حق میں صرف پانچ ممبران نے ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ