ویب ڈیسک: ٹانک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹانک کے تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر مبارک شاہ بیٹنی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد رات کی تاریکی میں کھیتوں کو پانی دے رہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے ۔
مقامی لوگوں نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
Load/Hide Comments