عمران خان کو بیرون ملک

پی ٹی آئی عمران خان کوبیرون ملک بھجوانےکی کوشش کررہی ہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بھی آپشن ٹرائی کی جارہی ہے پی ٹی آئی والے خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دبا ؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔
گفتگو کے دوران وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ بعض ممالک عمران خان کو لینے کے لئے تیار بھی ہیں ۔
صحافی کے سوال پر خواجہ آصف نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیں:  گیانا میں فٹبال میچ میدان جنگ میں تبدیل، 100 سے زائد افراد ہلاک