ویب ڈیسک: امریکی انتخابات میں ٹیکساس ریاستی اسمبلی کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی کامیاب ہوگئے۔
پاکستانی نژاد امریکن شہری سلمان بھوجانی مسلسل دوسری الیکشن میں کامیاب ہوکر بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
ویڈیو پیغام میں سلمان بھوجانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے، اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments