خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا 30سے زائد نکات پر مشتمل

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج11بجے کی بجائے سہ پہر 3بجے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس 30سے زائد نکات پر مشتمل ہے، ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ پراپرٹی رولز 2024 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
پیڈو ایکٹ 2020 میں ترمیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے آئینی جواز پر سوال اٹھا دیا