وزیردفاع کو برطرف کردیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے وزیردفاع کو برطرف کردیا

ویب ڈیسک: اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کرکے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کردیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہے، جنگ کے وقت وزیر دفاع یووگیلنٹ پر اعتماد نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع گیلنٹ کی خدمات واپس لینے اور ان کی جگہ کاٹز کو وزیردفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے برطرف وزیردفاع گیلنٹ اور وزیراعظم نیتن یاہو دونوں دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غزہ میں گزشہ ایک برس سے جاری جنگ کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی کشیدگی جاری تھی۔
نئے وزیردفاع کاٹز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ وہ نئی ذمہ داریاں اسرائیلی ریاست اور اس کے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے مشن اور مقدس فرض سمجھ کر سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کے خاتمے بارے 5دسمبر کو اے پی سی بلائی ہے، گورنر فیصل کریم