ٹرمپ جیتے یا کملا

ٹرمپ جیتے یا کملا ،پالیسی ایک ہی رہے گی : حافظ حمد اللہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتے یا کملا ہیرس ،دونوں کی پالیسی ایک ہی رہے گی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنماء جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو مڈل ایسٹ پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔
مرکزی رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانون سازی کے لیے دوسری پارٹیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلا ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ جے یو آئی کو قانون سازی پراعتراض ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیسز: پشاور ہائیکورٹ کاسیکرٹری دفاع کو پیش ہونے کا حکم