ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حملے اور بمباری بدستوری جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 37فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیت لاحیہ میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا جس میں کم از کم 20فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غزہ شہر کے تفح محلے میں گھر پر حملے کے دوران 4اور وسطی دیر البلاح حملے میں 2فلسطینی شہید ہوئے۔
وسطی عزہ زاویدہ میں ایک خیمے پر حملے میں 4فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں خیموں پر حملے میں 3فلسطینی لقمہ اجل بن گئے ۔
رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں نوزائیدہ بچے، مریض اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے متعدد گھر اور گاڑیاں جلا دیں، فلسطینی حکام کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر 12 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر2023 سے اب تک رپورٹ کی گئی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں ۔
Load/Hide Comments