حج اخراجات

حج اخراجات 10لاکھ 75ہزار سے 11لاکھ 75ہزار کے درمیان ہوں گے

ویب ڈیسک: حج پالیسی 2025کے مطابق امسال حج اخراجات 10لاکھ 75ہزار سے 11لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے
تفصیلات کے مطابق حج پالیسی کے تحت عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہوگی،قربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔
درخواست کے ساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر 14دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔ باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔
حج پالیسی کے تحت خواتین بغیر محرم جا سکیں گی جس کے لیے والد یا شوہر کی طرف سے حلف نامہ دینا ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ، حج پالیسی کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسینیشن کروانا بھی لازم ہوگا۔
پرائیویٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت 30 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکیم کے لیے مختصر حج کی اجازت ہوگی جو 20 سے 25 دن تک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4دسمبر کو ہوگی