صوابی میں جلسہ صرف ایک دن

پلان تبدیل: پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ صرف ایک دن کا ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے صوابی جلسہ کے پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی جس کے مطابق جلسہ صرف ایک ہی دن کا ہوگا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پلان کے تحت صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ صرف ایک ہی دن کا ہو گا، جلسے میں صرف پشاور ریجن کے ورکرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوابی جلسے میں عوامی قرارداد پاس کی جائے گی، جلسے میں ایک بار پھر ڈی چوک جانے کی حتمی کال دی جائے گی۔
پارٹی رہنمائوں نے وزیراعلی کو مشورہ دیا ہے کہ صوابی جلسے پر توانائی اور پیسے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صوابی کی بجائے اسلام آباد میں بیٹھنا زیادہ موثر ہو گا۔
دوسری جانب وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی خواہش تھی کہ صوابی میں کم از کم تین دن تک دھرنا دیا جائے جبکہ جلسے کے انتظامات سے متعلق گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا، اجلاس میں پشاور ریجن کے ہر حلقے سے ایک ہزار ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  26ویں آئینی ترمیم پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا، فیصل واڈا