ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ تاریخ رقم ہو گئی ،100انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا آغا مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 92 ہزار 300 سے اوپر چل گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 810 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جب کہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔
Load/Hide Comments