پرائمری سکول بند

اساتذہ کا احتجاج :پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر کے پرائمری سکول بند

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث پرائمری سکول بند کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرائمری سکول اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث صوبہ بھر میں پرائمری سکولوں کو تالے لگ گئے ہیں ۔
اساتذہ کے احتجاج کے باعث صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں آج دوسرے روز بھی درس و تدریس کا عمل مکمل طورپر معطل جبکہ بچوں کو گھروں کو واپس بھجوا دیا گیا ۔
اساتذہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کی خاطر جناح پارک پشاور پہنچناشروع ہو گئے ہیں ۔
صدر اپٹا عزیز اللہ نے اس حوالے سے بتایا کہ جب تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاتا دھرنے میں بیٹھے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:  پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ،عطاء تارڑ