بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں ، نیپرا میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 8ارب 71 کروڑ روپے کی وصولیوں کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
ذرائع کے مطابق درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس سے بجلی صارفین پر 8 ارب 71کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
پہلی سہہ ماہی کے لیے کیپسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ، ڈسکوز کی آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں 1 ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)دستاویز کے مطابق بجلی ترسیلی و تقسیمی نقصانات کی مد میں سوا 2 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  احساس اپنا گھر سکیم کے تحت بلاسود قرضہ کا معاہدہ طے، ایم او یو سائن