گلبہار میں دستی بم دھماکہ

پشاور کے علاقہ گلبہار میں دستی بم دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ گلبہار میں دستی بم دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود گلبہار نمبر 4میں کاسمیٹک کے تاجر کے دفتر پر دستی بم پھینکا گیا ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن سید طلال احمد شاہ ، ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ، ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان فوری موقع پر پہنچ گئے ۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں شواہد اکٹھے کرکے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہا ہے ۔
جائے وقوعہ سے دیگر شواہد کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ