جنازوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

پارا چنار فائرنگ ، قبائلی عوام کا جنازوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: پارا چنار میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے جنازوں کے ہمراہ قبائل نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پارا چنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازوں کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
نماز جنازہ اور احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک جنہوں نے آئے روز بدامنی کے واقعات کے خلاف ریلی نکالی اور نعرے بازی کی ۔
واقعے میں 2افرادجاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی تھی ،جاں بحق ہونے والوں میں کئی سال بعد قطر سے گھر آنے والے مسافر حاجی وہاب علی بھی شامل تھا ۔
جاں بحق ہونے والے مسافر وہاب علی نے حکومت سے ویڈیو میں روڈ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سکول میں رہائش پذیر سٹاف و ٹیچرز نے طلباء کو احتجاج پر اکسایا، رپورٹ پیش