ویب ڈیسک: امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ کوئی نئی جنگ شروع نہیں بلکہ دنیا میں جاری تنازعات کو ختم کروں گا ۔
انتخابی معرکہ فتح کرنے کے بعد فلوریڈا میںوکٹری سپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ فتح تاریخی ہے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری تنازعات کو ختم جاری اور کوئی نئی جنگ شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مجھے طاقتور مینڈیٹ دیا، ملک کے تمام معاملات ٹھیک کروں گا۔
سابق امریکی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا کو درپیش تمام مشکلات کو حل کر دیں گے عوام کے حقوق کے لیے لڑوں گا۔
اپنی اہلیہ اور بچوں کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام نے آج سے قبل کبھی ایسی تاریخی سیاسی جیت نہیں دیکھی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔
Load/Hide Comments