سید فخر جہان نے حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سید فخر جہان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سید فخر جہان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس میں صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔
تقریب کے دوران گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سید فخر جہان سے بحیثیت صوبائی وزیر حلف لیا ۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر سید فخر جہان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
تقریب میں صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی اسمبلی کے اراکین، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نےپی آئی اے کی نجکاری روکنےکاحکم واپس لے لیا