عمران خان کی درخواست ضمانت

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت12نومبر کو ہوگی

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے جس پر سماعت 12نومبر کو ہوگی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 نومبر کو سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
نیب نے 13 جولائی کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مطالبات نہ ماننے پر عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی